پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں سیکیورٹی اہلکاروں نے مداح کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے سے روک دیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شہر بنگلورو میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں ایک تماشائی کے پاس سیکیورٹی اہلکار کھڑا ہوا ہے۔
دونوں کے درمیان بحث جاری ہے جس میں پاکستانی ٹیم کا سپورٹر یہ کہتا نظر آرہا ہے کہ میں پاکستان زندہ باد کیوں نہیں کہوں؟ جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بھی چل رہا ہے۔
اس دوران شائق بھارت کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے پاکستان زندہ باد بھی کہتا ہے تو سیکیورٹی اہلکار اسے فوراً پاکستان زندہ باد کہنے سے منع کرتا ہے۔
مداح نے جب اس واقعے کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اسٹیڈیم کے عملے کا ایک شخص اس سے معذرت کرتے ہوئے روکنے لگتا ہے۔