بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اور تصاویر ڈیلیٹ ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کیا انیل کپور کا انسٹا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے یا انہوں نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کیلئے جان بوجھ کر سب کچھ ڈیلیٹ کردیا ہے؟
ان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 80 ہزار تھی، پوسٹس ڈیلیٹ ہونے کے بعد بھی انیل کپور کے تمام فالوورز کی تعداد تبدیل نہیں ہوئی۔
سونم کپور نے اپنے والد کیلئے فکرمند ہوتے ہوئے پوسٹ کی، ’ابو؟‘