تنقید کا سامنا کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے اسرائیل میں تعینات امریکی فوجیوں کے ساتھ صدر جو بائیڈن کی تصویر ڈیلیٹ کر دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اکاؤنٹ نے تصویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے کے فوراً بعد ڈیلیٹ کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنگ زدہ اسرائیل میں تعینات امریکی فوجیوں کے ساتھ صدر جوبائیڈن کی تصویر میں فوجیوں کی شناخت ظاہر کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صارفین نے اس غلطی پر جو بائیڈن کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انتظامیہ پر الزام لگایا کہ اسرائیل میں موجود فوجیوں کے چہروں کو دکھا کر ان کی سکیورٹی پر سمجھوتہ کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر تصویر کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ اسرائیل میں صدر جوبائیڈن نے فوجیوں سے ملاقات کی تاکہ ان کی بہادری اور حماس کے دہشت گرد حملوں کے جواب میں جو کام وہ کر رہے ہیں اس کا شکریہ ادا کریں۔