غزہ اور مصر کے درمیان رفاح راہداری آج بھی نہیں کھولی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفاح راہداری نہ کھلنے کے باعث غزہ میں بھوک اور پیاس کے شکار فلسطینیوں تک آج بھی امداد نہیں پہنچ سکے گی۔ گزشتہ روز مصری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ آج رفاح راہداری کھول دی جائے گی تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج بھی رفاح کراسنگ نہیں کھولی جائے گی۔ امریکی صدر کے دورہ اسرائیل کے دوران امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل رفاح کراسنگ سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے پر رضا مند ہوگیا ہے تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ تین دن گزرنے کے باوجود نہ رفاح کراسنگ نہیں کھولی جاسکی اور نہ ہی کوئی امدادی سامان غزہ پہنچایا جا سکا ہے۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے پاک فوج اوراین ڈی ایم اے کی امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر روانہ کردی گئی ہے۔