لبنان کے المیادین ٹی وی نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ شام میں دو امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ان حملوں کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔المیادین نے عراق اور اردن کے ساتھ شام کی سرحدوں کے قریب التنف بیس پر ڈرون حملے اور شمالی دیر الزور کے دیہی علاقوں میں کونوکو بیس پر میزائل حملے کی اطلاع دی۔