ہوا کے کم دباؤ کے باعث بحیرۂ عرب کے جنوب مغرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان ’تیج‘ میں تبدیل ہو گیا۔
سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب سے 1850 کلو میٹر جبکہ گوادر کے جنوب سے 1720 کلو میٹر دور ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’تیج‘ عمان کے شہر سلالہ کے جنوب مشرق سے 960 کلو میٹر دور ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان ’تیج‘ شام تک شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے بعد شدید سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا رخ عمان اور یمن کے ساحل کی جانب رہے گا جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔