پاکستان مسلم لیگ کا لاہور میں جلسہ شام میں ہو گا تاہم دوپہر سے ہی جلسہ گاہ کارکنان سے بھر گئی۔
ملک کے مختلف علاقوں سے ن لیگ کے کارکن اب بھی لاہور پہنچ رہے ہیں۔
جلسہ گاہ میں سیکیورٹی اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
جلسے سے نواز شریف سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔