ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پی پی رہنما سعید غنی اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ میں صلح کے باعث 4 مقدمات کا فیصلہ کر دیا۔
عدالت نے فریقین حلیم عادل شیخ اور سعید غنی کی جانب سے صلح نامہ جمع کرانے پر چاروں مقدمات خارج کر دیے۔
سعید غنی نے دورانِ سماعت عدالت میں کہا کہ حلیم عادل شیخ نے مجھ پر لگائے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، الزامات واپس لینے پر میں نے چاروں مقدمات واپس لے لیے ہیں، حلیم عادل شیخ نے مجھ سے معذرت نہیں کی۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمات 3 سال سے زیرِ سماعت تھے، جج صاحب کے سمجھانے پر میں نے اپنے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، میں کوئی سیاسی بات نہیں کر سکتا، مجھ پر پابندی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے عدالت میں مزید کہا کہ سیاسی گفتگو کے باعث جیل حکام مجھے عدالتوں میں پیش نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک 1 ارب روپے کے 2 ہرجانے کے دعوے اور ڈائریکٹ شکایات فائل کر رکھی تھیں۔