عالمی رہنماؤں نے اسرائیل فلسطین تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔
مصر میں غزہ کی صورتحال پر قاہرہ میں امن اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت سے عالمی قانون کا احترام کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اسرائیلی فوج سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ کے لوگوں کی جبری بےدخلی کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیامیلونی نے قاہرہ امن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع میں پھیلاؤ نہیں ہونا چاہیے، عالمی برادری اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کا روڈ میپ بنائے۔
اپنے خطاب میں یونان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن عمل بحال ہونا چاہیے، اسرائیل فلسطین تنازع کا حل دو ریاستی حل کی بنیاد ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں فوجی مداخلت سیاسی حل کا متبادل نہیں ہوسکتی۔