کناڈا فلم فرنچائز ’کے جی ایف‘ کی کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اسٹار اداکار یش نے بالی ووڈ میں انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا۔
یش ممکنہ طور پر ایک بالی ووڈ فلم پروجیکٹ سے منسلک ہوگئے جس میں کام کرنے کا وہ ڈیڑھ سو کروڑ سے زائد معاوضہ لے سکتے ہیں۔
کے جی ایف اسٹار سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے نتیش تیواری کی فلم سائن کرلی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ وہ کم از کم 100 کروڑ کا معاوضہ لیں گے جبکہ اگر شوٹنگ کے دن زیادہ ہوگئے تو معاوضہ ڈیڑھ سو کروڑ سے تجاوز کر جائے گا۔
فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر اسٹارز میں یش اور سائی پلّوی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔