قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے ’مجھے پاکستانی مت کہو‘ کے بیان نے سب کو حیران کر دیا۔
سابق کپتان وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ٹی وی پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا۔
وقار یونس ورلڈ کپ کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں اور ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے آفیشل براڈ کاسٹرز کے پوسٹ میچ شو میں شین واٹسن اور ایرون فنچ کے ساتھ تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو۔
واضح رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں، وہ فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔
وقار یونس نے یہ تبصرہ پاکستان کی آسٹریلوی ٹیم کے ہاتھوں 62 رنز کی شکست کے بعد کیا۔