قبرص میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب نصب دھماکا خیز ڈیوائس ناکارہ بنا دی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق قبرص میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا خیز ڈیوائس گزشتہ رات ملی تھی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز ڈیوائس کی تحقیقات کے دوران قبرص میں 4 شامی نژاد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ جمعرات کی شب یونانی آرتھوڈوکس چرچ پر ہونے والے حملے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 137 ہو گئی ہے، 13 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی کشیدگی کے دوران اب تک حماس کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔