لاہور: پولیس نے مینارِ پاکستان پر مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے 15 رکنی جیب تراش گروہ کو گرفتار کر لیا۔
سی آئی اے پولیس کے مطابق جسلے سے جیب تراش و چور گینگ کو گرفتار کیا، ملزمان شہریوں کی جیب تراشی اور چوری کرنے کیلیے جلسہ گاہ پہنچے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ گروہ 40 سے 45 ارکان پر مشتمل ہے، چور گروپ کے تمام ممبران کا تعلق سندھ سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایس پی چوہنگ کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، تفتیش کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے ایس پی چوہنگ اور ٹیم کو شاباش دی۔