اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق حماس کا بڑا بیان سامنے آگیا جس میں مزاحمتی تنظیم نے اپنا مؤقف برقرار رکھا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جارحیت رُکنے تک اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پر بات نہیں کریں گے۔
مزاحمتی تنظیم نے کہا کہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں سے متعلق ہمارا مؤقف برقرار ہے، اسرائیلی فوجیوں کی رہائی قیدیوں کے ممکنہ تبادلے سے متعلق ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے 15ویں روز بھی جاری ہیں جہاں اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 385 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے فلسطینی شہدا میں 1756 بچے اور 976 خواتین شامل ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 13 ہزار 651 فلسطینی زخمی ہیں۔