بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مسافر کوچ اور ویگن میں ٹکر کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) موسیٰ خیل ذوالفقار علی کرار نے بتایا کہ موسیٰ خیل تحصیل کنگری کے علاقے راڑہ شم میں مسافر کوچ اور ویگن کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں ویگن میں سوار 5 مسافر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو کنگری کے بی ایچ یو میں طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈی سی موسیٰ خیل کے مطابق بس دکی سے پشاور جبکہ وین رکھنی سے لورالائی جارہی تھی۔