گجرات میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ ٹیم پر حملہ،بلانقشہ منظوری کمرشل بلڈنگ سیل،حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج
گجرات سروس موڑ پر بلا نقشہ منظوری کے حاجی سعید نامی شخص کی کمرشل بلڈنگ سیل کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن گجرات کی بلڈنگ برانچ کی ٹیم نے چھاپہ مارا
دروان چھاپہ نقشہ برانچ ٹیم کیساتھ حاجی سعید سمیت 3 نامزد اور 12 نامعلوم افراد نے مزاحمت کرتے ہوئے حملہ کردیا
میونسپل کارپوریشن حکام کا کہنا ہے حاجی سعید سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور غیر قانونی تعمیرات کرنے اور سرکاری واجبات ادا نہ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
میونسپل کارپوریشن حکام کا مزید کہنا ہے اس سے قبل ماضی میں سرکاری ملازمین پر حملہ آور ہو چکے ہیں