اسرائیل نے غزہ میں ایندھن فراہم نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، جس پر غزہ اسپتال کی لیڈی ڈاکٹرکی ایندھن کی فوری فراہمی کی اپیل سامنے آئی ہے۔
خیبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ اسپتال میں صرف چند گھنٹے کا ایندھن رہ گیا ہے، جس کے ختم ہونے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہوجائے گی۔
لیڈی ڈاکٹر نے مزید کہا کہ نومولود بچے بجلی سے چلنے والے آلات پر انحصار کر رہے ہیں، انکیوبیٹرز میں ان بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
غزہ اسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے یہ بھی کہا کہ ایندھن کی ترسیل نہ ہوئی تو انکیوبیٹرز میں موجود بچے مرجائیں گے۔