غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی شہید ہو گئے۔نیوز ویب سائٹ البوابہ کے مطابق عونی الدوس کی شہادت کی اطلاع فلسطینی رضاکاروں نے سوشل میڈیا پر دی۔12 سالہ عونی الدوس نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا جہاں وہ گیمنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک مشہور آدمی بنیں۔عونی الدوس کے یوٹیوب چینل پر 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جس پر صرف 11 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔
“I am Awni Al-Dous, a #Palestinian from Gaza, 12 years old.”
Aouni had a YouTube channel, “Gaming.” His goal was to reach 100,000 subscribers on his channel, but Aouni was killed by an Israeli airstrike in Gaza. pic.twitter.com/6bp6gqydb4
— Quds News Network (@QudsNen) October 20, 2023
عونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔عونی کے ایک قریبی دوست مصعب دلول نے اپنے فیس بک پیج پر سورۃ الفجر کی آیت نمبر 27، 28، 29 اور 30 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ‘اے نفس مطمئن چل اپنے رب کی طرف، اس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے‘۔انہوں نے مزید کہا ‘یہ مہربان لڑکا، میرا پیارا بھائی اور دوست اس وقت شہید ہوا جب اس کے گھر کو اسرائیلی بمباری میں نشانہ بنایا گیا’۔رپورٹس کے مطابق عونی الدوس کے تمام گھر والے اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔غزہ میں شہریوں پر جاری اسرائیلی بمباری میں بچے عونی کی ہلاکت کی خبر سے سوشل میڈیا سائٹس کافی وائرل ہے ۔واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 4300 سے زائد ہو گئی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔