برصغیر پاک و ہند کے عظیم ہفت زبان صوفی شاعر و اولیاء اللہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات کا کوٹ مٹھن میں باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے عظیم ہفت زبان صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ نے دربار شریف کوعرق گلاب سے غسل دیکر کیا۔جس کے بعد عرس کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔ دربار کے راستوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔