امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں نے احتجاج کیا جس میں مختلف ریاستوں سے آئے مرد و خواتین نے شرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے خالصتان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے، مظاہرین نے کہا کہ امریکا مودی سرکار پر دباؤ ڈالے کہ بھارت میں سکھوں پر مظالم بند کیے جائیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی کھل کر حمایت کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے کینیڈا میں قتل کئے گئے خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے لواحقین کو انصاف دلوانے کا بھی مطالبہ کیا۔