قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے مالی بحران کی وجہ سے آج بھی ملک بھر سے 25 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
کراچی سے مختلف ایئر پورٹس کی 16 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ کراچی اسلام آباد کی 3 پرواز پی کے 300، پی کے 308 اور پی کے 340 منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد کراچی کی 2 پروازیں پی کے 301 اور پی کے 369 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 303 اور پی کے 307 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 302، پی کے 304 اور پی کے 306 منسوخ ہیں جبکہ کراچی سے گوادر، بہاولپور، فیصل آباد آنے اور جانے کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
سیالکوٹ سے مسقط جانے اور آنے کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ جانے اور آنے کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے جدہ جانے اور آنے کی 2 اور دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 288 منسوخ کر دی گئی ہے۔