قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مالی بحران جاری ہے اور اس دوران پی ایس او سے ایندھن کی فراہمی میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس سے پی آئی اے کی 25 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ، بہاولپور، لاہور، گوادر اور ملتان کی پروازیں ایندھن کی عدم فراہمی پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور ایئر پورٹس سے بھی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔