امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی سے لبنانی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا۔
انٹونی بلنکن کی لبنان کے وزیراعظم نجیب مکاتی سے اسرائیل لبنان سرحدی کشیدگی پر گفتگو ہوئی۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن سمجھتا ہے لبنانی مسلح افواج، انٹرنل سیکیورٹی فورس لبنان کے استحکام کی واحد قانونی ضامن ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حماس اسرائیل تنازع میں لبنان کو گھسیٹنے سے لبنانی عوام پر اثر پڑے گا۔