نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
محسن نقوی کی زیر صدارت اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کے لیے ہیومن ریسورس اور مشینری کی خریداری کے امور پر بریفنگ دی گئی۔
اُنہوں نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت دی جو کہ اتھارٹی کے امور کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پوری عمارت کا 100 فیصد کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔
اُنہوں نے لیبارٹریوں کے لیےخریدے آلات دیکھے اور اُنہیں سول ورک معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔