امریکا نے مشرق وسطیٰ میں میزائل دفاعی نظام بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں پر حالیہ حملوں کے جواب میں خطے میں ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) سسٹم اور اضافی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم بٹالین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل حماس تنازع کے دوران علاقائی کشیدگی بڑھنے کے بعد واشنگٹن ایران کے حمایت یافتہ گروپس کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ خطے میں اضافی فوجیوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے حالیہ ہفتوں میں مشرق وسطیٰ میں بحری طاقت کی ایک قابل ذکر تعداد بھیجی ہے جس میں دو طیارہ بردار بحری جہاز، امدادی جہاز اور تقریباً 2000 میرینز شامل ہیں۔