سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں علی زیدی نے آئی پی پی میں شمولیت کے خواہشمندوں کو مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پی ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم ہی رہے گی، کل عون چوہدری نے ایک مفرور کا استقبال کیا۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس مفرور کو جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں ہی لے جایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے 28 مئی 2023ء کو جیکب آباد جیل سے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا اور آج تک غیر سیاسی ہوں۔