استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے نواز شریف سے ملاقات سے متعلق بتا دیا۔
اپنے بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گیا تھا، شہباز شریف کابینہ کا ڈیڑھ سال حصہ رہا ہوں۔
عون چوہدری نے کہا کہ سیاست سے ہٹ کر انسانی رشتے بھی ہوتے ہیں، نواز شریف سے ملاقات سے متعلق پارٹی لیڈر شپ کو اپنی وضاحت پیش کردی ہے۔
یاد رہے کہ عون چوہدری نے گزشتہ روز نواز شریف سے ایئرپورٹ پر ملاقات کی تھی، جس پر استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی تھی۔
آئی پی پی ترجمان کا کہنا تھا کہ عون چوہدری کی نواز شریف سے ایئرپورٹ پر ہونے والی ملاقات سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، پارٹی نے عون چوہدری سے اس ملاقات سے متعلق تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔