غزہ میں اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 266 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اس حوالے سے غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں میں 117 بچے شامل ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 651 ہوگئی ہے۔
غزہ وزارت صحت نے بتایا کہ مجموعی طور پر غزہ میں شہید ہونے والوں میں 40 فیصد بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 14 ہزار 245 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ کے زخمی فلسطینیوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔