مصر کی رفح کراسنگ سے امدادی ٹرکوں کے دو قافلے غزہ میں داخل ہوگئے۔
غزہ سے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوسرے امدادی قافلے میں انسانی امداد سے بھرے 17 ٹرک شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کےلیے مصر کی رفح کراسنگ گزشتہ روز کھولی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق رفح کراسنگ سے گزشتہ روز 20 ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ہوئے تھے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے اب تک 3 ٹرک رفح کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوئے جبکہ خوراک کے 41 مزید ٹرک غزہ میں داخلے کے انتظار میں تھے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق خوراک کے 41 ٹرکوں میں 5 لاکھ افراد کےلیے خوراک ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو صرف ایک بار نہیں روزانہ خوراک کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ نے کہا تسلسل کے ساتھ خوراک کی فراہمی کی ضرورت ہے۔