سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ریاض میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ امور اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے ملاقات میں غزہ میں جاری فوجی کشیدگی کے حوالے سے جلد از جلد بات چیت اور کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کےلیے ہر ممکن کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی ولی عہد نے فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر قیام امن کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔