اسرائیل نے شام کے شہروں دمشق اور حلب کے انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر میزائل حملہ کیا۔
اسرائیلی میزائل حملے میں دو ملازم ہلاک ہوگئے جبکہ دونوں ایئر پورٹس پر فضائی سروس عارضی طور پر معطل ہوگئی۔
شامی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق دمشق اور حلب ایئر پورٹس کی پروازوں کا رُخ لطاکیہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔