عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی صورتحال پر بہت افسردہ اور پریشان ہوں۔
ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی میں یرغمالیوں، زخمیوں، متاثرین اور ان کے اہلخانہ کےلیے دعاگو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھی جائے، یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی ہو، جنگ ہمیشہ شکست ہوتی ہے اور انسانیت کی تباہی ہوتی ہے۔ پوپ فرانسس نے اپیل کی کہ "بھائیوں جنگ کو روکو۔”