ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور انکی اہلیہ کے قتل کے سلسے میں اہم مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایرانی جوڑے کو چند روز قبل ان کی رہائش گاہ میں چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔
ایرانی خبر ایجنسی نے پولیس کے ایک ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی تحقیقات اور ڈیٹا کراس ریفرنسنگ کے بعد مرکزی حملہ آور کی حتمی طور پر شناخت کرلی گئی ہے۔
یہ ملزم پہلے سے ہی پولیس کی حراست میں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کیس میں ممکنہ ساتھیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔