نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے استفسار کیا ہے کہ مسلمانوں کی مومنانہ غیرت کہاں گم ہوگئی ہے؟
اتحاد امت اور مسئلہ فلسطین کانفرنس سے خطاب میں انیق احمد نے سوال کیا کہ کفر ملت واحد بن چکا، ہم امت کی شکل کب اختیار کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ امریکی اور برطانوی سربراہان مملکت نے اسرائیل جاکر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
نگراں وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ مسلم دنیا سے کوئی رہنماء اظہار ہمدردی کےلیے فلسطین نہیں پہنچا، مسلمانوں کی مومنانہ غیرت کہاں گم ہو گئی؟