پنجاب کے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی۔
ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔
ملازمین نے مریم نواز شریف کو مطالبات پیش کیے اور قیادت کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مریم نواز شریف نے ملازمین کو مطالبات منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی درخواست پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور ٹیچرز نے ہڑتال ختم کر دی۔
واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کی گرفتار قیادت کو گزشتہ روز ہی رہا کر دیا گیا تھا۔