پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہاہےکہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔
تفصیلات کےمطابق پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی. میں ان چوروں کو نکالنے کیلئے نکلا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 35سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا. ملک کو مقروض کس نے کیا، یہ بہت بڑا سوال ہے۔ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے، جب تک صالح قیادت نہیں آئے گی تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو خیبر پختونخوا کو مالامال بنائیں گے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ کیا یہ ملک اس لئے آزاد ہوا تھا کہ یہاں بدامنی اور بے روزگاری ہو، ملک کی معاشی صورت حال کیا ہے. تین ارب ہزار خسارے کا بجٹ بناتے ہیں، جب تک ایماندار لوگ حکومت میں نہیں لائیں گے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔