لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے شاہ پور سب ڈویژن میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف کیا ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق مانووال گاؤں میں کئی گھر بجلی چوری میں ملوث نکلے، جہاں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔
ترجمان کے مطابق مانووال گاؤں میں لوگوں نے مزاحمت کی، ٹیم کو ٹرانسفارمر نہیں اتارنے دیا، جس کے مطابق ٹرانسفارمر کو بجلی کی سپلائی منقطع کردی گئی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق مانگا منڈی کے گاؤں چک 65 میں 5 گھر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، کنکشن کاٹ کر 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔