لاہور ( سب تکرپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جلسہ ہماری توقعات کے مطابق کامیاب رہا جس تعداد میں لوگ آئے ہم سب کو کھانا بھی نہیں دے سکتے۔ موٹر سائیکل کسی نے مالکی ہے نہ کسی نے لی ہے لوگ دو، دو میل پیدل چل کر جلسہ گاہ پہنچے ہیں۔ ایونٹ میں ریاست کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ جلسہ گاہ میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا پڑے گا۔ اس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں پر الزام ہے تو کیا پی ٹی آئی میں کوئی دوسرا نہیں ؟۔ 9 مئی کے جتھوں کو شامل نہیں کیا جا سکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، میرے چار سال تک چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی پیغام ن لیگ سمیت کسی مخالف جماعت کو نہیں پہنچا۔