لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خوف سے پیپلز پارٹی کے دوستوں کا پیٹ خراب ہو چکا ہے جس کے باعث وہ الٹ پلٹ بیان دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے کارکنوں کو لانے کیلئے ہمارے پاس گاڑیاں کم پڑگئیں ۔ا نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھرپور انداز میں انتخابی میدان میں اترے گی، پیپلزپارٹی سندھ میں الیکشن لڑے، پنجاب میں ان کے پاس امیدوار ہی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سیاست نہیں ریاست کو بچایا ہے۔