پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئیں۔
مریم اورنگزیب پر انتشار انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ ہے جس میں وہ عدالت کے روبرو پییش ہوئیں۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو نواز شریف ہی نکالیں گے، آج نوجوان کو روزگار کی ضرورت ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا جب بھی پاکستان پر شب خون مارا گیا، خمیازہ عوام نے بھگتا۔
نواز شریف ہمیشہ بہتر پلان لائے: سیف الملوک کھوکھر
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کو کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ بہتر پلان لائے اب بھی ایسا ہی ہو گا۔
سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی کبھی انتقامی کارروائی نہیں کی اور اب بھی نہیں کریں گے۔