انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان کے خلاف میچ میں شاداب خان کو محمد نواز کی جگہ ٹیم میں لیا گیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے تینوں شعبے میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے لڑکوں سے کہا ہے کوشش جاری رکھِیں۔
افغان کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان کو 250 تک محدود کرنا چاہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فضل الحق کی جگہ نور احمد کو لیا ہے۔