سپریم کورٹ آف پاکستان میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہو گئی جہاں اٹارنی جنرل کے دلائل جاری ہیں۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔
جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک لارجر بینچ میں شامل ہیں۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، درخواست گزار کے وکیل خواجہ احمد حسین اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل خواجہ احمد حسین نے کہا کہ کچھ نئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آخری آرڈر کے مطابق اٹارنی جنرل کے دلائل چل رہے تھے، اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہو جائیں پھر کیس چلانے کا طریقے کار دیکھیں گے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل اس کیس کے فیصلے سے پہلے ہی شروع کر دیا گیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پہلے اٹارنی جنرل کو دلائل مکمل کرنے دیں پھر سب کو سنیں گے۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے دلائل
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا ایک سے ڈیرھ گھنٹہ لوں گا۔