اقوامِ متحدہ کی عہدیدار روایہ حلس کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں، 15 ہزار فلسطینی پناہ گزین کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔
خان یونس میں اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے شیلٹر ہوم کی ڈائریکٹر راویہ حلس نے اپنےجاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہم جس صورتِ حال میں ہیں دنیا کا کوئی لفظ اسے بیان نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں قائم ہمارے شیلٹر ہوم میں 15 ہزار فلسطینی ہیں اور ہمارے پاس انہیں دینے کے لیے کچھ بھی نہیں بچا۔
راویہ حلس نے کہا کہ غزہ میں یو این شیلٹرز میں انسولین سمیت مختلف ادویات کی ضرورت ہے، میں درخواست کرتی ہوں کہ براہِ مہربانی غزہ کو بچائیں۔