الیکشن کمیشن کی جانب سے استحکامِ پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
دورانِ سماعت استحکامِ پاکستان پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
استحکامِ پاکستان پارٹی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے روبرو استدعا کی کہ ہمیں انتخابی نشان عقاب الاٹ کیا جائے۔
جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ اپنی اور بھی ترجیحات بتا دیں۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔