بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے اپنے 2 سالہ دورِ اقتدار میں 25 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت میں معاف کروائے گئے قرضے کانگریس حکومت کے 10سالہ دور سے 810 فیصد زیادہ ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاف کروائے گئے قرضے مودی سرکار کے پارلیمنٹ میں ظاہر کردہ اعداد و شمار سے بھی زائد ہیں۔
مودی سرکار کے قرضوں کا انکشاف بھارتی شخص نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈیٹا کےحصول کے بعد کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار نے10.41 لاکھ کروڑ روپے پبلک بینک سے، 14.53 لاکھ کروڑ قرضے کمرشل بینک سے اور ریزرو بینک سے سالانہ اوسط 2.72 لاکھ کروڑ کے قرضے معاف کروائے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بینک مودی سرکار کو دیے گئے قرضوں کا صرف 10 فیصد ہی وصول کر پائے ہیں۔