سندھ ہائی کورٹ نے 13سالہ لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزمان کی بریت کے خلاف دائر مقدمے میں پراسیکیوٹرجنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹرائل کورٹ نے مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان کو بری کیا۔
وکیل نے بتایا کہ لڑکی کو اپریل 2019ء میں بہلاپھسلا کر اغواء کیا گیا پھر لڑکی سے ملزم عمران نے پہلے زیادتی کی اور بعد میں نکاح کروایا گیا، لڑکی وہاں سے بھاگ نکلی اور خود ہی مقدمہ درج کروایا۔
کراچی عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔