چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم اور سابق وزیرِخارجہ کو پنجرے میں کھڑا کرنا وقار کے خلاف ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سہولتوں کی فراہمی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات شیر افضل مروت نے کہی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو پنجرے میں کھڑا کر دیتے ہیں جہاں بات تک نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجرے میں جالیاں لگی ہوئی ہیں، دستخط کے لیے دستاویز تک نہیں دی جا سکتیں۔
شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ جیل میں ایک ہال بھی ہے جہاں ٹرائل کے لیے عدالت لگ سکتی ہے۔