مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے اڑی کے علاقے میں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی حکّام نے نوجوانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے بعد اُنہیں عسکریت پسند قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں قابض بھارتی فوج کا آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔