اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے سینٹرل جبالیہ بٹالین کے کمانڈر کو فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ ابراہیم بیاری کے ساتھ موجود حماس کارکنوں کو بھی شہید کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے فضائی حملے میں حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابراہیم بیاری کو شہید کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔