نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن انگوٹھے کی انجری سے نجات نہیں پا سکے، پاکستان کے خلاف میچ کے موقع پر ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن نے نیٹ پر دو روز بیٹنگ کی تاہم ابھی بھی وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین میچ آج شیڈول ہے۔